9 اپریل 2014 - 13:53
ویانا میں ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان دوسرے دن مذاکرات جاری

ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مذاکراتکاروں اور گروپ 1+5 کے نمائندوں کے درمیان دوسرے دن ماہرین کی سطح پر مذاکرات جاری ہیں ایرانی وفد کی قیادت نائب وزير خارجہ عراقچي کررہے ہیں۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مذاکراتکاروں اور گروپ 1+5 کے نمائندوں کے درمیان دوسرے دن ماہرین کی سطح پر مذاکرات جاری ہیں ایرانی وفد کی قیادت  نائب وزير خارجہ عراقچي کررہے ہیں۔
آچ کے مذاکرات سہ پہر تک جاری رہیں گے ان مذاکرات میں جامع سمجھوتے تک پہنچنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ایرانی نائب وزير خارجہ نے روس، چين، امریکہ اور برطانیہ کے نائب وزراء خارجہ  اور نمائندوں کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں اور تبادلہ خیال بھی کیا ہے کل کے اجلاس میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف  اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کتھرین اشٹائن بھی موجود تھیں۔

.......

/169